پھول گوبھی کے کاشتکار پنیر ی کی کاشت بروقت شروع کردیں، ز ر عی ما ہر ین

پیر 16 اپریل 2018 12:23

سلانوالی۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پھول گوبھی کے کاشت کار پنیری کی کاشت بروقت شروع کردیں۔ زرعی ماہر ین نے پھول گوبھی کے کاشت کاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پنیر ی کی کاشت بروقت شروع کردیں، ز مین کی تیا ر ی کیلئے ر یت گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اورعا م مٹی کو 1.2.3کی نسبت سے ملا ئیں،اس طرح تیا ر شد ہ آ میز ے میں تقر یبا 5تا 8ا نچ او نچی اور اڑھا ئی سے تین فٹ چو ر ی کیاریاں بنا ئیں بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے گوبھی کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں ۔

(جاری ہے)

پنیری کیلئے کیا ریوں میں 2سے 2ا نچ کے فا صلے پر آ د ھے ا نچ گہر ی لا ئنوں میں کا شت کر یں، پنیر ی کی فوارہ کی مد د سے صبح شا م آبپا شی کریں۔