پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:55

پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے شترمرغ کی افزائش نسل کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلی حیات کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لاہورسفاری پارک میں شترمرغ کی افزائش نسل کا جدید مرکزبنانے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔شتر مرغ کی نسل بڑھانے کے لئے انڈوں کی ہیچری میں افزائش نسل کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

شترمرغ کے انڈوں کو الیکٹرک بس کے ذریعے ہیچری میں پہنچایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

شتر مرغ کے انڈوں کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لئے سپرے اور صفائی کے عمل سے گزارا جاتا ہے ۔انڈوں کا وزن اور دیگر معلومات کا ڈیٹا مرتب کیا جاتا ہے ۔لاہور سفاری پارک میں اس آزمائشی منصوبے کے بعد پنجاب شتر مرغ کی پیداوار میں خودکفیل ہو جائے گا ۔لاہور سفاری پارک میں پروان چڑھنے والے شتر مرغ پنجاب کے دیگر چڑیا گھروں میں بھی بھجوائے جائیں گے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور سفاری پارک اور منصوبے میں شریک تمام ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کی جنگلی حیات کا تحفظ اور فروغ ماحولیاتی توازن بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔