پنجاب میں گندم کے بیج کی قیمت میں 1000روپے کمی ، 5500 روپے فی بوری ہوگئی،محکمہ زراعت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:29

پنجاب میں گندم کے بیج کی قیمت  میں 1000روپے کمی ، 5500 روپے فی بوری ہوگئی،محکمہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومت کی جانب سے پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کر دی گئی ہے جو 6500 روپے سے کم ہوکر 5500 روپے فی بوری ہو گئی ہے ، اس کا مقصد کسانوں کو ریلیف اور گندم کی کاشت کو منافع بخش بنانا ہے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج کی قیمت بھی 5500 روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفاد میں گندم کو منافع بخش فصل بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کسانوں کا اعتماد بحال اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کے بیج کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :