کپاس کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاکر اضافہ کرنا وقت کا تقاضا ہے‘ مریم نواز

منگل 7 اکتوبر 2025 16:43

کپاس کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاکر اضافہ کرنا وقت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کپاس کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کپاس کی فصل کو بین الاقوامی سطح پر منانااس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ کپاس دنیا بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے خام مال کا واحد ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت کسانوں کو ہر فصل کے لئے مشینری مفت فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ایگریکلچر انٹرنز کے ذریعے ہرفصل کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاکر اضافہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ زرعی گریجویٹ انٹرن شپ ،کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور سپر سیڈرزجیسے بڑے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے کپاس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی لیکن پنجاب حکومت کپاس کی پیداوار بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔