زرعی ماہرین کی کاشت کاروںکوگاجر کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

پیر 16 اپریل 2018 12:23

سلانوالی۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے گاجرکے کاشت کا رو ں کو سفا ر ش کی ہے کہ و ہ اچھی پیداوا ر کے حصو ل کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں، شروع میں فصل کی ہفتہ میں دو مر تبہ آ بپاشی کریں ،گاجر کی فصل سے جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بر وقت گو ڈ ی کریں۔

(جاری ہے)

فصل کو سبز تیلا ،سفید مکھی اور لشکر ی سنڈ ی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقداما ت کریں، سفید مکھی رس چو سنے کے دورا ن جسم سے ا یک میٹھا لیس دا رمادہ خارج کرتی ہے جس سے پتوں پر سیاہ پھپھو ندی ا گ آتی ہے، پتے سیا ہ پڑ ھ جا تے ہیں، ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہو تا ہے، پودے ا پنی خورا ک تیا ر نہیں کر سکتے اور کمزور ہوجاتے ہیں، سبز تیلا اور سفید مکھی اور لشکری سنڈ ی کے انسدا د کیلئے کھیت کو ہر قسم کی جڑ ی بو ٹیوں سے پا ک رکھیں ، قو ت مدافعت رکھنے وا لی اقسام کاشت کریں ،بیج کو سفا ر ش کرد ہ ز ہر لگا کر استعمال کریں ۔