جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی گئی

پولیس گارڈز کے ہوتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ رونما ہونا تشویش کا باعث ہے،حکومت ججوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے ،متن اتوار بازاروں میں سبزیاںاور دیگر اشیائے خودر و نوش مقررہ نرخوںپر فروخت نہیں ہورہے‘ شعیب صدیقی کی تحریک التوائے کار

پیر 16 اپریل 2018 12:36

جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ۔پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے ،حکومت پنجاب واقعہ میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کرے ۔

حکومت ججوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے ،پولیس گارڈز کے ہوتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ رونما ہونا تشویش کا باعث ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں اشیائے خودرونوش کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خودر و نوش اتوار بازاروں میں بھی مقررہ نرخ پر فروخت نہیں ہورہے۔

بکرے اور گائے کا گوشت پہلے ہی عوام کی پہنچ سے باہر ہے اور اب مرغی کے گوشت میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔خدشہ ہے کہ رمضان المبارک میں اشیا ئے خودر و نوش کی قیمتیںبے تحاشا بڑھ جائیں گی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عوام میں حکومت اور انتظامیہ کیخلاف شدید اضطراب و غصہ پایا جاتا ہے۔