دبئی میں منعقدہ آٹو مکینکا 2018ء نمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

پیر 16 اپریل 2018 14:08

دبئی میں منعقدہ آٹو مکینکا 2018ء نمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) دبئی میں منعقدہ آٹو مکینکا 2018ء نمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش یکم مئی سے 3 مئی تک منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینر تلے چھ کمپنیاں اس نمائش میں شریک ہوں گی جن میں سنچری انجینئرنگ ، غوری ٹائر اینڈ ٹیوب، گولڈ برادرز ، نفیس آٹو پارٹس ، پی اے اینڈ وی ڈی ڈی اور حارث سلیکون شامل ہیں۔ گزشتہ سال اس نمائش میں 57 ممالک کی 1955 کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے تھے جبکہ اس میں 136 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :