پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کا عبدالستارکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 16 اپریل 2018 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر ) محمد اکرم ساہی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین، سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار سے ان کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :