گندم کی کٹائی شروع ، 3لاکھ 42ہزار میٹرک ٹن خریداری ہدف مقرر

پیر 16 اپریل 2018 14:25

سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)صوبہ بھر کی طرح سرگودہا میں بھی گندم کی کٹائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سرگودہا ڈویژن میں گندم خریدنے کے لیے 38مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت ِ پنجاب نے سرگودہا ڈویژن کو امسال 3لاکھ 42ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ محکمہ خوراک حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع سرگودہا میں 13گندم خریداری مراکز پر 1لاکھ 34ہزار ، ضلع خوشاب میں 3مراکز پر 19ہزار ، ضلع میانوالی میں 6خریداری مراکز پر 37ہزار ، اور ضلع بھکر میں 14گندم خریداری مراکز پر 1لاکھ 32ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی ۔