جنوبی کوریا میں آن لائن شاپنگ پورٹیلز کو مسلسل خسارے کا سامنا

پیر 16 اپریل 2018 15:29

جنوبی کوریا میں آن لائن شاپنگ پورٹیلز کو مسلسل خسارے کا سامنا
سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)جنوبی کوریا میں آن لائن شاپنگ پورٹیلز کو مسلسل خسارے کا سامنا ہے۔ایک سرکاری شماریاتی رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین آن لائن شاپنگ آپریٹرز کو انھیں انتہائی مسابقتی فضا کے باعث گزشتہ سال مجموعی طور پر 673.5 بلین وون(628.5 ملین ڈالر)کا خالص نقصان ہو اہے جو کہ سال 2016 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

2016 میں اس سیکٹر کو 561.8 بلین وون کا نقصان ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق آن لائن شاپنگ پورٹیلز کی مجموعی سیل میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصد سے 2.68 ٹریلین وون کا اضافہ ہوا تاہم آپریٹنگ خسارہ 13 فیصد سے 638.9 وون رہا۔