
جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ،
ہائیکورٹ بار کے جنرل ہائوس کا ہنگامی اجلاس ، ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ معاملہ کی شفاف اور مکمل انکوائری کی جائے اگر کسی نے یہ ڈھونگ رچایا ہے تو اسے بھی سامنے لایا جائے ‘صدر انوار الحق پنوں و دیگر کا خطاب
پیر 16 اپریل 2018 15:56

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدام کر کے اگر کوئی عدلیہ کو ڈرانا یا دھمکانا چاہتا ہے تو ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر ہم محسوس کریں کہ معاملات درست سمت میں نہیں جا رہے تو ہم دوبارہ ہائوس کا اجلاس طلب کر کے راست اقدام اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ طے کیا ہے کہ جس قدر ممکن ہو ہڑتال کلچر کو کم کرنا ہے اور ہم ہڑتال کا اعلان کسی انتہائی ناگہانی صورتحال میں ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ اداروں کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شخصیات کے ساتھ ۔ اجلاس سے پیر محمدمسعود چشتی سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،زاہد چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، آفتاب باجوہ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن جج سپریم کورٹ آف پاکستان کے گھر پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان بھر کی وکلاء برداری عدلیہ کے ساتھ ہیں اور عدلیہ کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور ہم عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیںاور ہم وکلاء برادری سازشی ٹولوں کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہ ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنی عدالتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اگر ہمیں عدلیہ کے تحفظ کیلئے اپنی جان بھی دینی پڑی تو ہم گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی پاسداری کی ہے اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک کیلئے اپنی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی عدلیہ کے ساتھ ہیں اور عدلیہ کی آزادی اور حفاظت کیلئے ہر مثبت اقدام کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.