سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 15:42

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پاکستانی کا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں سر قلم کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کا نام شمس الرحمان تھا جسکا منشیات اسگل کرنے کی کوشش میں سر قلم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی نے باقی غیر ملکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائیو عمرہ ، حج یا کسی بھی سفر میں کسی بھی شخص کا کوئی پارسل کسی کو پہنچانے کیلئے مت لیں۔ سفر میں پارسل دینے کا مطلب خطرہ سے خالی نہیں ہوتا ۔۔ آپکی ذرا سی غلطی آپ کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ 



متعلقہ عنوان :