عامر خان کلچرل ونگ ایڈیٹرز کونسل سرگودھا کے چیئرمین مقرر

پیر 16 اپریل 2018 16:03

سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ایڈیٹرز کونسل سرگودھا ڈویژن نے ممبر الحاج عامر خان کو کلچر ونگ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے ،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صدر ارشد محمود ارشی نے جاری کردیا ہے، اس موقع پر الحاج عامر خان نے کہا کہ ایڈیٹرز کونسل کو فعال بنانے اور تفریحی پروگراموں کے انعقاد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا، جنرل سیکرٹری رانا محمد اسلم‘ سینئر نائب صدر رائو اسلم فراز‘ نائب صدر حنیف ضیاء‘ فنانس سیکرٹری طاہر محبوب‘ جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد اشرف اور سیکرٹری اطلاعات شفیق طاہر اور دیگر ممبران نے الحاج عامر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایڈیٹرز کونسل کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔