ئندہ انتخابات سے قبل پارٹیوں میں جوڑتوڑ عروج پر پہنچ گیا

پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے نواب شیروسیر پی ٹی آئی میں شامل

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) آئندہ انتخابات سے قبل پارٹیوں میں جوڑتوڑ عروج پر پہنچ گیا پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی سابق ایم این اے نواب شیروسیر پی ٹی آئی میں شامل تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات سے قبل دوسری پارٹیوں سے وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے نواب شیروسیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ کچھ دنوں میں عمران خان سے ملاقات کے دوران کریں گے نواب شیروسیر وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین رہے اور فیصل آباد سے 2بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بھی بھی رہے ہیں

متعلقہ عنوان :