Live Updates

کیپٹن(ر) صفدر کی گیڈر بھبھکیوں سے جے آئی ٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو سکتی،جہانگیر ترین

(ن) لیگ سے نالاں افراد پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں،راہنما پی ٹی آئی کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کی گیڈر بھبھکیوں سے جے آئی ٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو سکتی۔ (ن) لیگ سے نالاں افراد پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ جنوبی پنجاب کے راہنما بھی بہت جلد شامل ہو جائیں گے ۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جب سپریم کورٹ سے میرے خلاف فیصلہ آیا تو بہت دکھ ہوا لیکن کوئی تنقید نہیں کی ۔

نواز شریف کی طرح عدلیہ پر تنقید کی نہ ہی کوئی مہم چلائی اور نہ ہی اپنی جماعت کے پیچھے چھپا بلکہ فیصلہ قبول کرتے ہوئے اس وقت سیکرٹری جنرل کی پوسٹ سے مستعفی ہو گیا ۔ پی ٹی آئی والے عدلیہ کی عزت کرتے ہیں اور ان کی عظمت کو سلام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنی تھی اور سپریم کورٹ کے حکم پر نمائندوں کو جے آئی ٹی میں رکھا گیا یہ کوئی کسی کی خود ساختہ یج آئی ٹی نہیں تھی پھر کیوں اس پر تنقید کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی گیڈر بھبھکیوں سے جے آئی ٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ سے بہت سے لوگ نالاں ہیں اور بہت جلد یہ نالاں افراد جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے ہمارے منشور کے تحت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ 70 سال میں جنوبی پنجاب وہیں کا وہیں جبکہ باقی سب کہاں چلے گئے ہیں ۔(ن) لیگ نے کبھی بھی جنوبی پنجاب کو ترقی نہیں دی اس لئے جنوبی پنجاب کے راہنما اسمبلی میں ہیں یا نہیں ہمارا ساتھ دیں اور علیحدہ صوبے کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ چلیں ۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :