
جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر میں فائرنگ کی مذمت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل ہائوس کا ہنگامی اجلاس
پاکستان بھر کی وکلاء برداری عدلیہ کے ساتھ ہیں،عدلیہ کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے ہم عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیںاور ہم وکلاء برادری سازشی ٹولوں کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہ ہونے دیں گے،مقررین
پیر 16 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
اجلاس سے پیر محمدمسعود چشتی سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،زاہد چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، آفتاب باجوہ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن جج سپریم کورٹ آف پاکستان کے گھر پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان بھر کی وکلاء برداری عدلیہ کے ساتھ ہیں اور عدلیہ کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور ہم عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیںاور ہم وکلاء برادری سازشی ٹولوں کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہ ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنی عدالتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اگر ہمیں عدلیہ کے تحفظ کیلئے اپنی جان بھی دینی پڑی تو ہم گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی پاسداری کی ہے اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک کیلئے اپنی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی عدلیہ کے ساتھ ہیں اور عدلیہ کی آزادی اور حفاظت کیلئے ہر مثبت اقدام کریں گے۔ انوار الحق پنوں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملہ کی شفاف اور مکمل انکوائری کی جائے اور جس کسی نے یہ گھنائونا اقدام کیا ہے اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے یہ ڈھونگ رچایا ہے تو اسے بھی سامنے لایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدام کر کے اگر کوئی عدلیہ کو ڈرانا یا دھمکانا چاہتا ہے تو ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر ہم محسوس کریں کہ معاملات درست سمت میں نہیں جا رہے تو ہم دوبارہ ہائوس کا اجلاس طلب کر کے راست اقدام اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ طے کیا ہے کہ جس قدر ممکن ہو ہڑتال کلچر کو کم کرنا ہے اور ہم ہڑتال کا اعلان کسی انتہائی ناگہانی صورتحال میں ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ اداروں کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شخصیات کے ساتھ ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.