تیمور نصیر نے تیسری مرتبہ اصغر خان گالف چیمپئن شپ جیت لی

پیر اپریل 17:43

تیمور نصیر نے تیسری مرتبہ اصغر خان گالف چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) انٹرنیشنل گالفر تیمور نصیر نے تیسری اصغر خان میموریل امیچور گالف چیمپئن شپ جیت کر ہیٹ ٹرک کر لی گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر ہونیوالی چیمپئن شپ میں تیمور نصیر نے نیٹ میں 205 سکور کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا ‘انہوں نے تیرہ برڈیز بنا کر خصوصی انعام بھی اپنے نام کیا ‘سکواڈرن لیڈر احسان الہی 209 کے سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ‘عنایت اللہ یوسفزئی 211 کے سکور کیساتھ تیسرے نمبر پر رے ‘گراس کیٹیگری میں خوشحال خان نے 218 کے سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘زیارف 226 کے سکور کے ساتھ دوسرے اور ملک پرویز 228 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ‘ونگ کمانڈر عمران نے امیچور ہینڈی کیپ 13-18 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ‘ فلائٹ لیفٹیننٹ عبدالوحید نے دوسری جبکہ سکواڈرن لیڈر طفیل قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘نیٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں کرنل رب نواز نے پہلی ‘صنان یوسف 139 کے سکور کے ساتھ دوسرے اور علی عسکر 141 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیغ ‘لیڈیز مقابلوں میں منزہ اظہر نے پہلی ‘پروفیسر ڈاکٹر فریدہ نصیر نے دوسری جبکہ سعدیہ عسکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ائرآفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور ائر وائس مارشل عمران خالد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :