الماتے اوپن ٹینس مینز سنگلز ،آسٹریلیا کے ایڈم والٹن فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:38

الماتے اوپن  ٹینس مینز  سنگلز ،آسٹریلیا کے ایڈم والٹن  فاتحانہ آغاز ..
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا ٹینس کھلاڑی ایڈم والٹن اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 26 سالہ آسٹویلوی ٹینس کھلاڑی ایڈم والٹن نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ٹرسٹن سکولکیٹ کو1-2 سیٹس سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سالہ آسٹویلوی ٹینس کھلاڑی ایڈم والٹن نے ہم وطن حریف کھلاڑی ٹرسٹن سکولکیٹ کو 6-7(4-7)، 7-6(7-3) اور 2-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں انکا مقابلہ روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :