سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے لئے کوالیفائی کرلیا

سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 اکتوبر 2025 15:37

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے لئے کوالیفائی کرلیا
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2025ء ) سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا ہے۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوگیا، دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

 
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں میچ کا آغاز ہوا تو گرین فالکنز نے میچ کے دونوں ہاف میں گول کرنے کے مواقع گنوا دیے۔ 
اسٹیڈیم کے تمام سٹینڈز میچ شروع ہونے سے قبل ہی بھر گئے تھے۔ میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں 60 ہزار افراد موجود تھے۔
سعودی وزیر سپورٹس اور دیگر عہدیداروں نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

(جاری ہے)

 
گرین فالکنز نے ساتویں مرتنہ فیفا ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ 
گرین فالکنز کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائی کرنے کیلیے عراق کے ساتھ میچ میں کامیابی یا کم از کم ڈرا کھیلنا تھا۔ 
عراقی ٹیم پر اسے گول اوسط کے لحاظ سے برتری حاصل تھی جبکہ عراقی ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کیلیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔

دونوں ٹیمیں ایشیائی پلے آف کے گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔
اس میچ میں سعودی ٹیم گول کیپر نواف العقیدی، صالح ابو الشامات، حسان تمبکتی، جھاد ذکری، ایمن یحیی، عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری، مصعب الجویر، صالح ابو الشامات، فراس الریکان اور سالم الدوسری پر مشتمل تھی۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب نے انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دی تھی جبکہ عراق نے اسی ٹیم کو 0-1گول سے ہرایا تھا۔