پرفارمنس اچھی رہی ،کوشش ہے کارکردگی میں تسلسل لائیں: شان مسعود

یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کیلئے سیٹ ہونا مشکل تھا : ٹیسٹ کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 اکتوبر 2025 15:22

پرفارمنس اچھی رہی ،کوشش ہے کارکردگی میں تسلسل لائیں: شان مسعود
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پرفارمنس اچھی رہی ، کوشش ہے کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا ہے۔ 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس ایسی چیز ہے جس پر کسی کا کنٹرول نہیں ، پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے ۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کیلئے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی کی پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ 
شان مسعود نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ریورس سوئنگ کیلئے بہترین آپشنز ہیں۔ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم نے دونوں اننگز میں اچھی بیٹنگ کی ۔ انہوں ںے کہا کہ امام الحق نے اچھا کم بیک کیا اور بڑے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی۔