صوابی، کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سند ھ میں دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہے

پیر 16 اپریل 2018 17:54

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) صوابی میں واقع کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سند ھ میں دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں،تینوں کا تعلق پشاور سے ہیں ،پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق پیر کی سہ پہر نورجمیل ولد جمیل خان اپنی بہن اکیس سالہ مسماة (ن) دختر جمیل خان اور ایک رشتہ دار خاتون اکیس سالہ مسماة (ث) دختر مجیب کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے کنڈ پارک صوابی آئے تھے اور وہاں دریائے سندھ کے کنارے بیٹھے تھے کہ ایک خاتون کی پائوں پھسل کر ڈوب گئیں اس کو بچانے کیلئے نور جمیل اور دوسری خاتون بھی کود پڑی لیکن وہ پانی کے موجوں کی نذر ہوگئے ،مقامی غوطہ خوروں نے دونوں خواتین کی لاشوں کو نکالا جبکہ نورجمیل کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :