چیچہ وطنی ، جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار

منگل 21 اکتوبر 2025 13:18

چیچہ وطنی ، جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق حادثہ شرقی جی ٹی روڈ پر اسوقت پیش آیا جب لاہور کی جانب سے آنیوالی بس تیزرفتار بس نے مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 58 سالہ اصغر علی ساکن114،بارہ ایل شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا،متوفی دادفتیانہ میں واقع نجی فلنگ سٹیشن پر بطور سیکیورٹی گارڈ ملازم اور صبح کے وقت ڈیوٹی پر جارہا تھا،بس ڈرائیور فرار گیا،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہے۔