
ڈھاکہ میںساف کے انتخاب میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر سید خادم علی شاہ آئندہ چار سال کیلئے سائوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر منتخب ہوگئے
پیر 16 اپریل 2018 17:58

(جاری ہے)
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدرسید فیصل صالح حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ سید خادم علی شاہ کا بلا مقابلہ منتخب ہونا پاکستان کے لیے باعث عزت اور فخر کی بات ہے۔
سید خادم علی شاہ کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا جب کہ دشمن ملک بھارت نے بھی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کی۔ الیکشن کے علاوہ اس اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جس میں 2019 میں منعقد ہونے والی ساف انڈر 15 چمپئین شپ میں پاکستان کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اس ایونٹ میں پاکستان کی شرکت یقینی ہو گئی ہے جبکہ سائوتھ چمپئین شپ2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔سائوتھ ایشین کے دیگر ممبران نے اس موقع پر سید خادم علی شاہ کی فٹ بال میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلا مقابلہ ساف کے سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جس پر سید خادم علی شاہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ سب آپ لوگوں کی محبت ہے۔ سید خادم علی شاہ نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی جنوبی ایشیا میں فٹ بال کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔PFF کے صدر فیصل صالح حیات نے مزید کہا کہ سید خادم علی شاہ کا بطور سنیئر نائب صدر انتخاب پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔انکی اس کامیابی سے نہ صرف عالمی برادری میں پاکستان کا نام بلند ہوگا بلکہ وطن عزیز میں فٹ بال کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو زبردست استحکام ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.