شیبااحمد کے خلاف مقدمے میں عدم حاضری پر تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 16 اپریل 2018 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کا پناہ دینے اور مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار شیبااحمد کے خلاف مقدمے میں عدم حاضری پر تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم القاعدہ کے رکن شیبا احمد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ملزم پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور مالی معاونت کرنے کا الزام ہے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پراظہار برہمی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی انسپکٹر اسرار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر مسلسل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔