Live Updates

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ نہ کرنے پر افغانستان میں ٹی وی چینل کی نشریات معطل

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:40

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ نہ کرنے پر افغانستان میں ٹی وی چینل کی نشریات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) طالبان حکومت نے نیا ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے افغانستان میں میڈیا ایک بار پھر خاموش کرا دیا، پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر افغان طالبان نے دوسرے بڑے نجی چینل شمشاد نیوز کی نشریات بند کردیں ، افغان طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر معطل کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیلی ویژن کی نشریات تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں معطل کی گئیں، بندش کی وجہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنا اور طالبان حکومت کا موقف نشر نہ کرنا ہے ۔ افغان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق افغانستان میں میڈیا پر دباؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ اور آزادیِ اظہار مزید محدود کر دی گئی ہے،طالبان کے مذہب کی آڑ میں بنائے گئے نام نہاد قوانین نے میڈیا کی آزادی سلب کر لی ہے، افغان طالبان کے سخت گیر فیصلے پہلے بھی افغان خواتین اور صحافیوں کیلئے جبر کا ماحول پیدا کر چکے ہیں ، پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے کا انتقام لینا طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی علامت ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات