خیبرپختونخوااسمبلی میںنئی روایت پڑگئی، اپوزیشن کی بجائے کورم کی نشاندہی حکومتی اراکین خودکرنے لگے

پیر 16 اپریل 2018 19:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میںنئی روایت پڑگئی‘ اپوزیشن کی بجائے کورم کی نشاندہی حکومتی اراکین خودکرنے لگے‘ حسب روایت گزشتہ روز بھی حکومتی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پرخیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سپیکراسدقیصرکی غیرموجودگی کے باعث پینل آف چیئرمین محمودجان کے زیرصدارت جب صوبائی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا توتلاوت کلام پاک کے بعد تحریک انصاف کے رکن فضل الہی نے کورم کی نشاندہی کردی اس موقع پر ایوان میں صرف آٹھ سے دس اراکین موجود تھے جس پر پینل آف چیئرمین نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :