بنوں‘ انتظامیہ کی کاروائی‘ درجنوں دکانداروں کو لاکھوں جرمانہ

پیر اپریل 19:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ضلع بنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمدآصف خان نے ٹیم کے ہمراہ بنوں ٹائون شپ سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مارے‘ اس دوران اشیاء خوردونوش گوشت ‘دودھ فروش‘ جنرل سٹوروں اور مختلف ہوٹلوں کا دورہ کیااور وہاں پر موجود سامان کا جائزہ لیاگیا جس میں دس ہزار لیٹر کیمیکل ملاوٹ شدہ دودھ برآمد ہونے پر دودھ قبضہ کرکے دکاندار کوڈیڑھ لاکھ روپے ‘بین الاقوامی کمپنیوں کے تیارکردہ جوسز کی برآمد گی پر دکاندار کو پچاس ہزار روپے‘ ناقص صفائی اور غیر معیاری ومضرصحت اشیائے خوردونوش پر مختلف ہوٹلوں اور بیکرز کو موقع پر لاکھوں روپے جرمانہ کیاگیا

متعلقہ عنوان :