نوشکی،زیارت دستگیرمیں چوروں کا فائرنگ شہری موٹرسائیکل کیمرہ اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

پیر اپریل 20:03

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) زیارت دستگیرمیں چوروں کا فائرنگ شہری موٹرسائیکل کیمرہ اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم تفصیلات کے مطابق سموار اور منگل کے درمیانی شب زیارت دستگیرکے علاقے میں نامعلوم مسلح چوروں نے جمعیت علماء اسلام کے تحصیل نائب امیر اور انجمن تاجران کے سابق صدر کے بھائی پر فائرنگ کی جو موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہاتھا فائرکیے گئے گولی انکی قمیص کو چو کر نکلے فائرنگ سے وہ معجزانہ طور پرمحفوظ ہوگئے چوروں نے انکے موٹرسائیکل ،ڈی ایس ایل آر کیمرہ ،نقدی اور دیگرقیمتی سامان اٹھا کر لیں گئے واقعے کے بعد نوشکی پولیس کی ٹیم علاقے میں پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :