ساہیوال: بلال کالونی اور طارق بن زیاد کالونی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب

شہری پینے کے صاف پانی کو ترسنے لگے ‘ متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ

پیر 16 اپریل 2018 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) بلال کالونی اور طارق بن زیاد کالونی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ‘ بلال کالونی کا فلٹریشن پلانٹ افتتاح سے ایک ماہ بعد ہی خراب ہو گیا ‘شہری پینے کے صاف پانی کو ترسنے لگے ‘ متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فروری 2018ء میں بلال کالونی میں نیا واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا تھا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کیا لیکن فلٹریشن پلانٹ تقریباً1ماہ کے بعد ہی خراب ہو گیا اس کے بعد اسے تالے لگا دئے گئے جس کے بعد بلال کالونی کے شہریوں نے طارق بن زیاد کالونی کا فلٹرین پلانٹ کا رخ کیا تو وہ پلانٹ بھی خراب ہو گیا اور شہری خوار ہو رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور میونسپل کاپوریشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

شہریوں نے فوری طور پر بلال کالونی اور طارق بن زیاد کالونی کے فلٹریشن پلانٹ مر مت کے بعد چا لو کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :