گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تیسرا سالانہ اولڈ سٹوڈنٹس کی تاسیسی تقریب،جس میں سینکڑوں اولڈ سٹوڈنٹس کی شرکت

پیر 16 اپریل 2018 20:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تیسرا سالانہ اولڈ سٹوڈنٹس کی تاسیسی تقریب،جس میں سینکڑوں اولڈ سٹوڈنٹس کی شرکت ،اس تقریب کے انعقاد کیلئے پروفیسر مہر بہاول شیر نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پرانے طلباء کا اکٹھ کیا ،انہوں نے 1967سے لے کر 2017تک جو بچے اس کالج سے فارغ التحصیل ہوئے جن میں ممتاز سکالر دانشور عرفان الحق،میجر جنرل انیق الرحمن ملک،ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق،ایم پی اے مہرمحمد فیاض،رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب،محمداشرف چغتائی،سابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج الیاس گوندل،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ سابق سیکرٹری ڈیفنس لیفیٹیننٹ جنرل آصف یسینٰ،بریگیڈئر(ر)ظفرعالم ملک،کرنل محمداقبال مرزا،سابق وفاقی سیکرٹری فضل قادر،اے ڈی سی جی گجرات سید موسیٰ رضا کے علاوہ سینکڑوں طلباء موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ آج یہ اعزاز پروفیسر مہر بہاول شیر کو جاتا ہے کہ انہوں نے تمام طلباء سے محبت قائم رکھتے ہوئے آج ہمیں یہاں جمع کیا جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ایک کالج کے طلباء ایک کنبہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور جب ان میں آپس میں مدتوں کے بعد ملاپ ہوتا ہے تو وہ اپنے دور میں کی گئی اپنی شرارتوں اور پڑھائی کے تمام پہلو پر روشنی ڈال کر آج جس مقام پر پہنچ ہیں اس کا تمام تر کریڈٹ اسی کالج اور اس کے تمام اساتذہ کو دیتے ہیں۔

اس کالج کے تعلیمی معیار کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے اساتذہ کی محنت سے آج عدلیہ ،افواج پاکستان اور تمام سرکاری محکموں میں یہاں سے تعلیم حاصل کر کے لوگ اعلیٰ مقام حاصل کر چکے ہیں۔جبکہ بیرون ممالک میں بھی یہاں کے طلباء اپنی صلاحیتوں کے پیش نظر ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔جبکہ یہ تقریب ہر لحاظ سے منفرد تھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود ایاز ،نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز۔جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے آئے ہوئے تمام طلباء نے گلوکاری کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے تمام شرکاء محظوظ ہوئے۔