ایف سی کالج سوئی میں جدید تعلیم آگہی پروگرام برائے خواتین کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 20:40

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ایف سی کالج سوئی میں جدید تعلیم آگہی پروگرام برائے خواتین کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمان قاسم تھے ، ایف سی کالج سوئی کے پرنسپل ندیم احمد اور ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عاطف میجر سعد کے علاوہ تقریب میں ایف سی کالج اور مختلف اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ایف سی کالج کے طلباء نے ٹیبلوز پیش کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمان قاسم نے کہا کہ ایف سی کی علاقے کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سوئی رایفلز دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ سوئی میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایف سی کالج یہاں کے لوگوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے صرف تعلیم ہی آپ اور آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے ،انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ آپ اپنے بچیوں کے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ بچیاں معاشرے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب یہاں کے بچے اسی درسگاہ سے نکل کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے ،انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے علاوہ صحت مندانہ غیر نصابیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمان قاسم نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :