Live Updates

تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا، منگلا قریب ہے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار

منگل 16 ستمبر 2025 22:45

تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا، منگلا قریب ہے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے اپنی مکمل گنجائش تک بھر چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم بھی 95 فیصد تک بھر چکا ہے اور اس میں صرف 4.30 فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریاؤں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے چناب پر پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور اس کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

دریائے سندھ پر گدو اور سکھر بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے مگر اس کی سطح مستحکم ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :