تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے، کسی بھی معاشرے میں تعلیم ایک مثبت کردار ادا کرتا ہے،نواب جنگیز مری

پیر 16 اپریل 2018 20:43

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں وزیر اعلٰی پیکچ کے تحت کوہلو اور بارکھان کے 129طلبہ و طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب لیویز لائن میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر نواب جنگیز مری ،ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل،قبائلی رہنماء میر ہزار خان مری ،میرمحراب مری،میجر رسالدار شیر محمد،بیورغ مری سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پرصوبائی وزیر نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے کسی بھی معاشرے میں تعلیم ایک مثبت کردار ادا کرتا ہے مجھے خوشی ہے کہ کوہلو کے ہونہار تعلیم علموں نے تعلیم کے میدان میں بہتر پوزیشن لے کر یہ ثابت کیا ہے کہ کوہلو میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے جبکہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں طلب علموں کے لئے لیپ ٹاپ بہت اہمیت رکھتا ہے میری تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لیپ ٹاپ کو تعلیم سمیت مثبت کاموں کے لئے ا ستعمال کریں تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نواب جنگیز مری ،ڈپٹی کمشنر کوہلوآغا نبیل،قبائلی رہنماء میر ہزرا مری ،ایجوکیشن آفیسر سلیم زرکون نے طلبہ و طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے،

متعلقہ عنوان :