راولپنڈی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چہلم ہنگامی آرائی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

پیر 16 اپریل 2018 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے چہلم ہنگامی آرائی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نے تھانہ گنجمنڈی کے وکیل کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں ملزم انس قیوم کے خلاف سماعت 26اپریل، گوجرخان کچہری میںدو ملزمان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم رمضان کے خلاف سماعت 28اپریل،تھانہ پیروھائی کے چہلم ہنگامی آرائی کیس میں ملزم عمر رحمن وغیرہ کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اپریلجبکہ تھانہ للا جہلم کے قتل کیس میں ملزم تنویر کے خلاف سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :