گیس بلوں میں ایل این جی کے اضافی چارجز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 اپریل 2018 21:04

راولپنڈی16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے گیس بلوں میں ایل این جی کے اضافی چارجز کیخلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں گیس بل اٹھاکر نعرے لگائے، نانبائی ایسوسی ایشن نے سوئی گیس دفتر اور بعدازاں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پندرہ ہزار کا بل اضافی چارج کے بعد پچیس ہزار روپے کردیا گیا ہے ، راولپنڈی کے آٹھ ہزار نانبائی اس ظلم کیخلاف احتجاج پر مجبور ہیں، نانبائی ایسوسی ایشن کل پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :