راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنانے کے لئے کوشاں ہوں، سردار سلیم حیدر خا ن

پیر 16 اپریل 2018 21:05

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خا ن نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنانے کے لئے کوشاں ہوں پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اٹک میں کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر پیپلز پارٹی اشعر حیات خان ،نائب صدر نصیر خان جدون، تحصیل حضرو پیپلز پارٹی کے صدر لالا محمد اقبال،سٹی صدر ساجد محمود بھی موجود تھے ۔