ضلع ڈیرہ غازیخان میںگندم خریداری کا عمل شروع

پیر 16 اپریل 2018 21:06

ڈی جی خان ۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ضلع ڈیرہ غازیخان کے کاشتکاروں سے 96000میٹرک ٹن گندم خریدنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ، 20اپریل تک کاشتکاروں سے درخواستیںوصول جبکہ21اور 22اپریل کو درخواستوں کی سکروٹنی اور 24اپریل کو باردانہ جاری کیا جائے گا ، ایک کاشتکار کو دس ایکڑتک بار دانہ دیاجائے گا، ضلع کے نو خریداری مراکزپر کوآرڈینیٹرز اور آن لائن ریکارڈ کیلئے آئی ٹی ٹیچرز تعینات کر دیئے گئے ہیں ، 24مئی تک جاری رہنے والی 30روزہ مہم کی کڑی نگرانی کی جائے گی ، وزراء ، سیکرٹریز ، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران اچانک معائنہ کریں گے ، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو / ضلعی فوکل پرسن میاں محمد اقبال مظہر مہار نے یہاں بتائی ، انہوںنے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان خریداری مرکز پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار ، رند اڈہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائل کنزرویشن محمد اجمل ، شاہ صدر دین پر ایس ڈی او فاریسٹ محمد خالد لغاری ، شادن لنڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سعید احمد جام ، کوٹ چھٹہ زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن عبدالماجد ، چوٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری ، تونسہ میں سائل کنزرویشن آفیسر محمد افضل ، ریتڑہ میں واٹر منیجمنٹ آفیسر حافظ جاوید اقبال اور ٹبی قیصرانی گندم خریداری مرکز پر واٹر منیجمنٹ آفیسر خلیق الزمان کو کوآرڈینیٹرتعینات کیاگیا ہے، اسی طرح نو خریداری مراکز پر انجم حسین ، محمد شاہد اقبال ، محمد قاسم ، محمد فیاض ، شہباز مزمل ، مختیار حسین ، محمد شعیب اور محمد افتخار کو آئی ٹی ٹیچرز تعینات کیاگیاہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ بار دانہ کی میرٹ پر اور شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنائی جائے گی جبکہ کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی کراس چیک کے ذریعے کی جائے گی۔