چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے،ڈاکٹر ناصرہ نسیم

پیر 20 اکتوبر 2025 14:10

چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے،ڈاکٹر ناصرہ نسیم
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ناصرہ نسیم نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے ۔بروقت تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے۔ خواتین کو اگر جسم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا گلٹی محسوس ہو تو فوراً طبی معائنہ کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اس مرض سے بچنے کےلئے اپنا معائنہ ضرور کرا لیا کریں۔تقریب سے پرنسپل ملتان پوسٹ گریجوایٹ کالج سائرہ رفیق، کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نوشابہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کو بریسٹ کینسر کی وجوہات، ادراک، علاج اور تحفظ کے موضوع پر اس قسم کی تقریبات اور سیمینار کا سلسلہ قابل ستائش ہے ۔اس سے خواتین ناصرف خود کو اس مرض کا شکار ہونے سے بچا سکیں گی بلکہ اپنے اردگرد کی خواتین کو بھی اس سے بچاو کیلئے آگاہی بھی فراہم کر سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :