چیچہ وطنی،پولیس نے مفرور ڈکیت کو مسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے گرفتارلیا

پیر 20 اکتوبر 2025 14:10

چیچہ وطنی،پولیس نے مفرور ڈکیت کو مسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے گرفتارلیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) پولیس نے مفرور ڈکیت کو مسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے پکڑلیا،ترجمان کے مطابق ملزم شاہد وہنیوال گاؤں 21 ، چودہ ایل کے بس سٹاپ سے بس میں سوار ہورہا تھا جسے پولیس نے کاروائی کرکے گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے ایک پستول بھی برآمد ہوا، مفرور ڈکیت کا ایک ساتھی صفدر حسین عرف چڑی بھی کچھ دن پہلے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا جبکہ اس گینگ کا تیسرا ساتھی وسیم تاحال مفرور ہے،گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :