فیصل ابادضمنی انتخابات، این اے 104 سے تین امیدوار سامنے آ گئے

پیر 20 اکتوبر 2025 12:30

فیصل ابادضمنی انتخابات، این اے 104 سے تین امیدوار سامنے آ گئے
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) فیصل اباد این اے 104 سے تین امیدوار سامنے آ چکے ہیں نون لیگ کی طرف سے سابقہ ایم این اے رانا افضل کے فرزند دوسری طرف چناب کلب کے سابقہ سیکرٹری اس کے علاوہ سابق ایم این اے راجہ ریاض اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ایک اور امیدوار رانا حسن فرقان این اے 104 سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدر حلقہ این اے 104 سے الیکشن ضمنی کے امیدوار ہیں لیکن افسوس کی بات ہے این اے 104 میں کوئی بھی ترقی کام نہیں ہوا اور اب یہ لوگ جب ووٹ لینے ائیں گے تو ان کے کئی تعلقات اور اپنی خدمات کو عوام کے سامنے پیش کریں گے مگر اس دفعہ وہی لوگ کامیاب ہوں گے جو حلقے کے ترقی اتی کم پہلے کروائیں گے اہل حلقہ نے بھی سر جوڑ لیے ہیں جس میں سب سے بڑا ایشو بجلی کا مہنگا ہونا اس کے علاوہ صفائی کا ناقص انتظام اور سیور سسٹم نکارہ میٹھا پانی گندے پانی میں مکس حلقے کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی کارپوریشن اور پی ایچ اے کے لاکھوں روپے لگنے کے باوجود سیر و تفریح کے لیے پارک برباد ڈیوٹی پر کام کرنے والے اہلکار ڈیوٹی سے غیب اور کئی ایسے لوگ ہیں جو بڑے لوگوں کے گھروں میں جا کر کام کرتے ہیں اس کے لیے بھی کوئی حکمت عملی ہونی چاہیے اور یہ دو تین امیدوار موجودہ حکومت کے ہیں این 104 کے لیے جب کوئی فنڈ ریلیز نہیں کروائیں گے تو عوام بھی اب فیصلہ خود کرے گی-