Live Updates

پاکستان کے دشمن چاہے اندر ہوں یا باہر، ریاست ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کاپاک فوج و سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگرد گروہ خارجی گل بہادر گروپ کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین

اتوار 19 اکتوبر 2025 20:15

پاکستان کے دشمن چاہے اندر ہوں یا باہر، ریاست ان کے خلاف کارروائی جاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک فوج و سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگرد گروہ خارجی گل بہادر گروپ کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

اتوارکوجاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پاکستان کے دشمن چاہے اندر ہوں یا باہر، ریاست ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،70سے زائد دہشتگردوں کا انجام ہونا بدامنی پھیلانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ امن، استحکام اور ترقی ہمارا مشترکہ ہدف ہے،ریاستِ پاکستان امن کی خواہاں ضرور ہے، مگر کمزور ہرگز نہیں۔امن و ترقی ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں، دونوں ہماری منزل ہیں

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات