فتح جنگ،دو طالب علم بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 21:06

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) دو طالب علم بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا فتح جنگ کے علاقے چاساں والی ڈھیری کے دو طالب علم بھائیوں اسفند یار اور احمد یارپسران بہادر خان کو معمولی تلخی پر سات ملزمان نے گزشتہ ہفتے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا پولیس تھانہ فتح جنگ نے قتل میں ملوث دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان ظہران اور مہران پسران اعظم خان ،علی زیب ولد اورنگ زیب سکنہ ڈھوک سیداں کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ نمبر138/18درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :