ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے ناگہانی آفات میں شہریوںکے جانی و ما لی نقصان کو کم کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 16 اپریل 2018 21:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کی جا نب سے ڈیزا سٹر منیجمنٹ کے ذ ر یعے نا گہا نی آفات سیلاب، ز لز لہ کی صو رت میںشہر یوں کو ممکنہ جانی و ما لی تحفظ فرا ہم کر تے ہوئے نقصا ن کی شر ح کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ نا لہ لئی جہاں سیلاب کا خطرہ ز یادہ ر ہتا ہے وہاں خصوصی تو جہ دی جائے اور د یگر خطرناک علا قے رتہ امرال، ٹیپو روڈ،ڈ ھوک نجو،گوا لمنڈی اورضیا ء الحق کا لونی کے ایریاز کو خاص اہمیت دی جائے۔

اس ضمن میں تما م تر سر کا ری ڈ یپا ر ٹمنٹس کو ریسکیو عملہ کے ساتھ بھر پور تعا ون کی ضرورت ہے خصوصا محکمہ صحت کی جا نب سے ایسی نا گہا نی صو ر تحال سے نمنٹے کے لئے منا سب طبی سہو لیات کی فرا ہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تما م سرکا ری محکمے پری مون سون سیلاب کے لئے خفاظتی اقدامات اپناتے ہو ئے ریسکیو 1122 کی جانب سے دی گئی ایس او پیز کے مطا بق اپنا تعاون یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آ فس میں ریسکیو 1122 کی جا نب سے منعقدہ ڈ یز ا سٹر منیجمنٹ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں میئر را ولپنڈی سردار نسیم، ممبرصوبائی اسمبلی را جہ حنیف ایڈووکیٹ، ڈا کٹر عبد الر حمن ڈا ئر یکٹر ریسکیو 1122 اور د یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔شرکاء اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے میئر را ولپنڈی سردار نسیم،ممبر صو بائی اسمبلی را جہ حنیف ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ ہمیں ڈ یز اسٹر منیجمنٹ کی اقدامات کے ذ ر یعے شہر یو ں میں تحفظ کا احسا س پیدا کر نا ہے ۔

نیز ہمیں لو گو ں میں اس بات کا شعوراجاگر کر نا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت وہ رضاکا را نہ شہر ی دفاع کی تر بیت کے ذ ر یعے نا گہا نی صو ر تحال کے مو قع پرکیسے معمولی احتیا طی تد ابیر کو اپنا نے سے نہ صرف نقصا ن کی شد ت کو کم کرسکتے ہیں بلکہ اپنے سا تھ ساتھ دو سرو ں کو بھی ممکنہ حد تک محفو ظ رکھ سکتے ہیں۔ ڈ اکٹر عبدا لر حمن ر یسکیو آفیسر نے اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے بتایا کہ ان کی جا نب سے سیلاب و د یگر نا گہا نی صو رتحال سے نبرد آزما ہو نے کے لئے تمام تیا ریاں مکمل ہیںاور رضا کا روں کی تر بیت کا عمل بھی جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :