جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا

اتوار 11 مئی 2025 16:10

جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر بھتیجے نے تیزدھارآلہ سے دادی، چاچی اور چچا کے دوکمسن بچوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ نعشیں کمرے میں پھینک کرفرار‘ واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سخت نوٹس‘ ملزم کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع قصبہ ظفرآباد کے رہائشی امان اللہ نے پولیس پکار15پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ وہ سودا سلف کی خریداری کیلئے بازار گیا ہوا تھا‘ گھر میں ملزم بھتیجا خانپور کا رہائشی عمیر کے علاوہ 60 سالہ والدہ نذیراں بی بی‘ بیوی ساجدہ پروین‘ 7سالہ بیٹا حسن اور 4سالہ بیٹا منیب الرحمن موجودتھے۔

(جاری ہے)

واپس آنے پر اہل خانہ کو گھر میں موجود نہ پاکر تشویش لاحق ہوئی‘ تلاش کرنے پر والدہ نذیراں بی بی‘ بیوی ساجدہ پروین اور بچوں حسن اور منیب کی خون میں لت پت نعشیں کمرے میں پڑی تھیں جنہیں تیزدھارآلہ سے بہیمانہ طریقے سے قتل کیاگیاتھا جبکہ ملزم بھتیجا عمیرموجودنہ تھا۔

ملزم عمیر نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر اس کی والدہ‘ بیوی اور دوکمسن بچوں کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان سموں نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کے ہمراہ مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔378

متعلقہ عنوان :