اٹک،محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی

جس کے مطا بق کاشتکاروں سے باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں 16تا20اپریل صبح 8سے لے کر شام4 بجے تک موصول کی جائیں گی چھوٹے کسانوں کو ترجیح دینے کے لیے کاشتکاروںکو باردانہ صرف10ایکٹر تک دیا جائے گا

پیر 16 اپریل 2018 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گندم کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے مطا بق کاشتکاروں سے باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں 16تا20اپریل صبح 8سے لے کر شام4 بجے تک موصول کی جائیں گی چھوٹے کسانوں کو ترجیح دینے کے لیے کاشتکاروںکو باردانہ صرف10ایکٹر تک دیا جائے گا ،کاشتکاروںکے لیے درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی لف کرنااور رابطہ نمبر درج کر نا ضروری ہوگاسنٹر کوارڈینٹر کاشتکاروںسے درخواستیں وصول کرے گااور درخواست وصولی کی رسید دے گا جس پر سیریل نمبر اور ترجیح نمبر درج ہو گاموصول شدہ درخواستوں کی جانچ پٹرتال 21اور22اپریل کو ہو گی،22اپریل کو مستند درخواست گزاروں کی تعداد اور رقبہ گندم بمطابق گر داوری لسٹ کے بارے میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر آگاہی دیں گے،23 اپریل کو کابینہ کمیٹی برائے گندم فی ایکٹر کے حساب سے بوریوںکی تعداد کا تعین کرے گی اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کر دے گی کابینہ کمیٹی برائے گندم کے فیصلے کے مطابق 24 اپریل سے باردانہ کا اجراء شروع ہو جائے گاجو اگلے تیس دن تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :