اٹک،ر اولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈویژن بھر سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کے مابین مقابلہ دستکاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اپریل،مقابلہ دستکاری 28اپریل صبح 9 بجے بمقام راولپنڈی آرٹس کونسل منعقد ہو گامقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط کے مطابق عمرکی حد45 سال ہے

پیر 16 اپریل 2018 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)راولپنڈی آرٹس کونسل ،محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیراہتمام مقابلہ دستکاری میں راولپنڈی ڈویژن (راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک) سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کے مابین مقابلہ دستکاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اپریل،مقابلہ دستکاری 28اپریل 2018صبح 9 بجے بمقام راولپنڈی آرٹس کونسل منعقد ہو گامقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط کے مطابق عمرکی حد45 سال ہے ،مقابلے میں شریک دستکارکا تعلق راولپنڈی ڈویژن کی تحصیلوں اوراضلاع سے ہونا چاہیے ،مقابلے میں شریک دستکارموقع پردستکاری بنائیں گے اورمٹیریل کی ذمہ داری دستکارکی ہوگی ،مقابلے میں شریک دستکاروں کوصبح 9 بجے سے 4 بجے تک کا وقت دیا جائے گا،مقابلے کے نتائج کے لیے ایک جیوری تشکیل دی جائے گی جس کا فیصلہ حتمی ہوگا،مقابلے میں بنائی جانے والی مصنوعات آرٹس کونسل کے پاس رہیں گی اور مقابلے میں شریک ہردستکارکی رجسٹریشن کی جائے گی جس کے لیے شناختی کارڈکی کاپی اوردوعددتصاویرجمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

مزیدمعلومات کے لئے 051-9292105,0321-5578116 0300-4737910پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔