
سمارٹ پروگرام کے تحت طویل مدتی اصلاحات کے پیشِ نظر کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا، سیکرٹری زراعت
پیر 16 اپریل 2018 22:38
(جاری ہے)
یہ پروگرام معاشی ناہمواری کی شدت میں کمی اور خواتین و نوجوانوں کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع میں اضافے کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔
سمارٹ پروگرام کے تحت عالمی بینک 300 ارب روپے کا قرضہ حکومت پنجاب کو زرعی ترویج و ترقی اور کسانوں کی معاشی حالت سدھارنے کیلئے پانچ سالہ مدت میں فراہم کرے گا۔اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے انہیں جدید ٹیکنالوجی کے متعلقہ فنی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام میں محکمہ زراعت کے علاوہ دیگر سٹیک ہولڈرز میںلائیواسٹاک،انڈسٹری،فوڈ،پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔اس پروگرام کے نتیجے میں زراعت میں ویلیو ایڈیشن کے علاوہ زرعی منڈیوں کا اصلاحاتی پیکج بھی متعارف کروایا جائے گا جس سے نہ صرف صارفین کو معیاری خوراک ملے گی بلکہ کاشتکاروں کا معیارِ زندگی بھی بلند ہوگا۔اس پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے اور غیر یقینی موسمی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے فصلوں کی بیمہ پالیسی (تکافل )کا اجراء کیا جائے گا ۔ آبپاشی کے دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لانے کیلئے جدید ذرائع آبپاشی (ہائی ایفیشینی اریگیشن سسٹم )کا استعمال عمل میں لایا جائے گا ۔اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے کلائمینٹ سمارٹ پیکج کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت زرعی فیلڈ رورکرزاور کاشتکاروں کی فنی مہارت میں بہتری کیلئے تربیت کا اہتمام بھی کیا جائے گا تاکہ پنجاب کی فی ایکڑ زرعی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.