ترقی و خوشحالی کیلئے بروقت انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع ناگزیر ہیں،سہیل خان ملیزئی

پیر 16 اپریل 2018 22:38

ملتان ۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)روٹری کلب آف ملتان کے صدر سہیل خان ملیزئی نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے لئے بروقت انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع ناگزیر ہیں سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ معاشرے میں توازن قائم رہے اور طبقات اپنی اپنی ترقی بہتری کے لئے کام کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عدنان چغتائی، خواجہ محمد حسین، عاصم سعید شیخ، خواجہ عثمان، ممتاز علی بابر ، جواد درانی، ریحان ارشد شیخ، رانا زبیر، بلال قریشی، مبشر درانی، محبوب خاکوانی، ہارون چغتائی نے شرکت کی۔

اجلاس میں کلب کے فلاحی منصوبوں اور ممبر شپ پربات چیت کی گئی اور نئی ممبر شپ پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل خان ملیزئی نے کہا کہ فوری انصاف اور معاشی ترقی کے یکساں مواقع دے کر لوگوں کو بہتر معیار زندگی کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے جس سے معاشرے میں امن اور خوشحالی آئے گی برداشت کے کلچر کو بھی نمایاں کرنا ہوگا۔