سیکرٹری صحت علی جان خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کا دورہ ،مختلف وارڈز کا معائنہ کیا
پیر 16 اپریل 2018 23:01
(جاری ہے)
ہسپتال میں گائنی بلاک کی تعمیر جاری ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم اور انتظامیہ سب ملکر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔علی جان خان نے کہا کہ محکمہ صحت عطائیت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرے گا۔ 10پندرہ دن میں کمپیوٹرائزڈ ٹوکن سسٹم منظم ہوجائے گا۔ امراض کی مناسب تشخیص نہ ہونے اور غلط علاج معالجہ کی شکایت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے سرکاری اداروں میں بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں اس بات سے انکار نہیں کیا جاتا،کسی بھی محکمہ میں ایسے مافیاز ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی دکانداریا ں چلائی ہوتی ہیں۔عملہ کی کمی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم قابل لوگوں کو اداروں میں لارہے ہیں، میڈیکل لیب ٹیکنا لوجسٹ کو ہسپتالوں میں متعارف کروایا ہے عنقریب وزیرآباد میں بھی قابل عملہ تعینات کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں چکوال اٹک جہلم لیہ وہاڑی میں لیبارٹریوں کوپرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائیں گے۔پتھالوجسٹ، یورالوجسٹ کی عدم دستیابی پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر طرح کے کنسلٹنٹ ہسپتالوں میں فراہم کریں۔عطائیت کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بھی کاروائی کریں گے محکمہ صحت کے عملہ کی عطائیت میں ملوث ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو روکنا ہمارے لئے بڑا امتحان ہے۔مزید قومی خبریں
-
اقلیتی بچوں کو تعلیم اور ہنر دے کر انکو غربت کی سطح سے اوپر اٹھائیں گے،احسن اقبال
-
وزیرداخلہ کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
-
وزیراعلی پنجاب صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں‘عظمی بخاری
-
بانی تحریک انصاف سے عالیہ حمزہ کی ملاقات‘پارٹی چیف آرگنائزر پنجاب مقرر
-
کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا پیپلزپارٹی کی حکومت کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے،ارسلان خالد
-
اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، منشیات برآمد ، 6 ملزمان گرفتار
-
پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن
-
کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا دی
-
وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار
-
ملک بھرمیں صرف 33 فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند
-
فیصل آباد: شادی کی تقریب میں آتشبازی و ہوائی فائرنگ، پولیس پر فائرنگ کرنے والوں کا حملہ
-
بانی پی ٹی آئی کو ایک سونوے ملین پاونڈ کی کرپشن پرسزا ہوئی ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.