ضلع سیالکوٹ میںگندم خریداری مہم کا آغاز کردیا گیاہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 16 اپریل 2018 23:02

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)گندم خریداری مہم 2018-19ء ضلع سیالکوٹ کا آغاز کردیا گیا کاشتکاروں سے باردانہ کے اجراء کیلئی20اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی،کاشتکار اپنے شناختی کارڈ کی نقل اور رابطہ نمبر کے ساتھ اپنے متعلقہ گندم خرید مرکز پر صبح 8 سے سہ پہر4بجے تک درخواستیں جمع کروا کر رسید لازمی حاصل کریں ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے گندم خرید مراکز کے دورہ کے دوران بتائی ۔ اے سی سیالکوٹ شاہد عباس بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 82ہزار میٹرک گندم خریداری کیلئے 10گندم خرید مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں سے 1300روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گیاور پنجاب کے کسی بھی بینک سے رقم کی وصولی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 9روپے فی بوری قیمت ادا کی جائے گی جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے گندم خریداری مہم کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے سنٹر ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔